پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی پر سیاسی پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

405

کراچی: پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے پیپلزپارٹی پر سیاسی پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر اور سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کسی طریقے سے سندھ کوٹیک اوور کرلے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی طرح سیاست کے لائق نہیں جبکہ فنڈز جاری کرنے میں پیپلزپارٹی کوئی دیر نہیں کرتی، پیپلزپارٹی اب ہوش کے ناخن لے بعد میں رونا نہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں سیوریج کا کوئی بہتر سسٹم نہیں، شہر قائد کا گندا پانی سمندر میں جا گرتا ہے جبکہ سندھ میں عوام کے پاس پینے کیلئے صاف پانی نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں عرق گلاب سے گلیوں کو صاف کیا جا رہا ہے جبکہ کراچی میں صوبائی وزرا کو دھونے کی ضرورت ہے، کراچی کے عوام کیلئے اہم فیصلے متوقع ہیں اور عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری آنے والی ہے۔