کیا جانوروں کی ہلاکت کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں؟

420

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت پرقانون کےمطابق کارروائی کاحکم دیتے ہوئے 11 اگست کو رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطاب قچڑیاگھرمیں جانوروں کی ہلاکت کیس کی اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جانوروں کی ہلاکت افسوسناک ہے یہاں جانوروں کے ساتھ یہ سلوک ہوتا ہے تو انسانوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہوگا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جانوروں کی ہلاکت پرنامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج ہوچکا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نامعلوم افرادکیوں؟ایف آئی آربورڈممبران کیخلاف ہونی چاہیئے،وفاقی کابینہ نےمشیر،معاون خصوصی،وزیرسب کوبورڈممبربنایا، جولوگ جانوروں کی ہلاکت کےذمہ دارہیں وہی تحقیقات کررہےہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر وائلڈ لائف بورڈ ممران کا پرانا نوٹیفکیشن دیکھیں تو وزیر انچارج ذمہ دار ہیں، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر انچارج موسمیاتی  تبدیلی وزیراعظم ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا جانوروں کی ہلاکت کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں؟

عدالت نے جانوروں کی ہلاکت پرقانون کےمطابق کارروائی کاحکم دیتے ہوئے 11 اگست کو رپورٹ طلب کرلی۔