ونیلا اینڈ چاکلیٹ آئس کریم

1293

مقدار اجزاء
تین کھانے کے چمچ آئس کریم پاؤڈر
ایک لیٹر دودھ
پانچ کھانے کے چمچ چینی
دو سو گرام فریش کریم
آدھا کپ چاکلیٹ
ترکیب: دودھ ، آئس کریم پاؤڈر ، چینی اور کریم ملا کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب گاڑھا ہونے لگے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ ونیلا ایسنس ڈالیں اور ائیر ٹائٹ ڈبے میں ڈال کر اچھی طرح بند کر دیں۔ اورتین گھنٹے بعد فریزر سے نکال کر ایک مرتبہ اچھی طرح مکس کریں۔ اور ڈبہ بند کر کے فریزر میں سات گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ چاکلیٹ آئس کریم کے لیے بھی یہی طریقہ دہرائیں۔ چاکلیٹ چپس اور ویفر سے سجا کر پیش کریں۔ آئس کریم بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ہے۔