خوشی کے لمحات میں بھی اخلاقی اقدارکی حفاظت کرنی چاہیے،عبدالرحمن سلفی

171

کراچی (پ ر ) امیرجماعت غربااہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے اجتماع عید سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں خوشی ومسرت کے ایام میںبھی اخلاقی اقدار وشرعی حدود کو ملحوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ قربانی محض نمود ونمائش کازریعہ نہیںبلکہ سیدنا ابرہیم علیہ السلام وسیدنااسمٰعیل علیہ السلام کی اللہ کی راہ میں دی گئی قربانی کی یادگارہے جوہمیں اپنے نفس کی برائیوں سے اجتناب کی راہ دکھاتی ہے۔