سامبا بینک کے ڈیجیٹل ای کامرس ادائیگیوں کے معاہدے پر دستخط

367

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سامبا بینک لمیٹڈ اور NIFT نے ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم کے ذریعے “NIFT ePay” کے نام سے ڈیجیٹل ای کامرس ادائیگیوں کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔جس کے تحت سامبابینک اپنے کھاتہ داروں کو ٹرانزیکشن اکائونٹس کے ذریعے براہ راست ای کامرس لین دین کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔اس معاہدے پر دونوںاداروں کے ٹیم ممبران کی موجودگی میں ، نفٹ کے سی ای او حیدر وہاب اور صدر اور سی ای او سامبا بینک لمیٹڈ شاہد ستار نے دستخط کیے۔اس موقع پر سامبا بینک کی ٹیم ممبران گروپ ہیڈ کنزیومر بینکنگ طلال جاوید ،گروپ ہیڈ آئی ٹی ذیشان قیصر، چیف ڈیجیٹل آفیسر عامر حسین عرب اور این آئی ایف ٹی ککے نمائندے فواد عبد القادربھی موجود تھے۔ نفٹ کے سی ای او حیدر وہاب نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے حجم میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور کویڈ کے بعد مارکیٹ کی ڈیجیٹلائزیشن ایک ضرورت بن چکی ہے۔ NIFT ایک قابل اعتماد ، محفوظ ، اور باہمی تعاون کے قابل ڈیجیٹل ادائیگیوں کا ایکو سسٹم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے جس سے پاکستان میں مختلف ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال میں آسانی پیدا ہو گی۔