اہل کراچی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے کھالیں عطیہ کیں، حافظ نعیم الرحمن

880

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اہل کراچی کے شکر گزار ہیں جنہوں جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکاروں کو قربانی کی کھالیں عطیہ کیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے الخدمت کے تحت واجد اسکوائر، بلاک 16 میں اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھالوں کی قیمتیں اگر چہ کم ہیں لیکن الخدمت انہی سے آمدنی پیدا کرکے مستحقین کی مدد کرتے ہیں، الخدمت اور جماعت اسلامی کے تحت بے شمار پروجیکٹ پر کام کررہی ہے،حکومت کی جانب سے کوئی بھی ایسا ادارہ موجود نہیں ہے جو عوام کی مدد کرے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کورونا کی وباء میں وفاقی ، صوبائی اور شہری حکومت کے پاس اجتماعی قربانی کا نظام تک نہیں ہے، عید کے پہلے روز بڑے پیمانے پر قربانی ہوئی ہیں، شہری حکومت کی طرف سے صفائی کا نظام جوں کا توں ہے جبکہ وفاق نے بھی کراچی کو کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ بارش کی صورتحال کے بعد کی زمہ دار صوبائی و بلدیاتی حکومت ہے،پیپلز پارٹی کراچی سے لینا۔ جانتی ہے لیکن کراچی کو کچھ نہیں دیتی، بارش کے پانی کو ابھی تک صاف نہیں کیا گیا اور نالے اوور فلو کر چکے ہیں۔اگر انہی نالوں میں آلائشیں ڈالی جائیں گی تو اس سے شہر میں تعفن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ عوام صوبائی وبلدیاتی حکومت سے سوال کررہے ہیں کراچی کے نالوں کی صفائی کیوں نہیں کی گئی۔کچرے کی صفائی کے لیے ایک ارب روپے کہاں خرچ کیے گئے۔