حجاج کرام نے رمی جمار اور قربانی کا آغاز کردیا

1141

مکہ مکرمہ: حجاج کرام کے قافلے منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے جبکہ شیطان کوکنکریاں مارنے (رمی جمار) اور قربانی کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

حجاج کرام قربانی کے بعد بال منڈوا رہے ہیں جس کے بعد مناسکِ حج مکمل کرنے کے بعد حجاجِ کرام اپنے احرام کھول کرمعمول کے لباس میں واپس آنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ طوافِ زیارت بھی جاری ہے۔

Image may contain: one or more people, shoes, basketball court and indoor

سعودی  وزارت حج کی جانب سے رواں سال حج کرنے والوں کو رمی کیلیے سینیٹائز کی گئی کنکریوں کی تھیلیاں فراہم کیں ، جس کے بعد حجاج کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے گروپوں کی شکل میں جمرات کی رمی میں مصروف ہیں۔

Image may contain: one or more people

دوسری جانب بین الااقوامی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال حج کے دوران سعودی حکومت نے امن و سلامتی یقینی بنانے کےلیے منیٰ میں سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

گزشتہ روز حجاجِ کرام نے مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرنے کے بعد چند گھنٹے آرام کرکے رات کا باقی ماندہ حصہ عبادت میں گزارا جبکہ انہوں نے قربانی کےلیے کوپن خریدے۔