لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر قتل

679

لاہور میں نامعلوم مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسراحمد علی کو قتل کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشزاشفاق خان کے مطابق پروفیسر احمد علی گاڑی میں سوار ہو کر قربانی کے جانور دیکھنے اپنے فارم ہاؤس جارہے  تھے کہ ملتان روڈ پر مسلح ملزمان نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے پروفیسر کے سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

مقتول احمد علی بطور اسسٹنٹ رجسٹرار جامعہ پنجاب کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو خاندانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔