ہنڈا اٹلس: مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 60ہزار سے 1لاکھ تک کے اضافے کا اعلان

262

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ہنڈا اٹلس کار پاکستان لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 60 ہزار سے 1لاکھ روپے تک کے اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا۔ کمپنی نے اپنے مجاز ڈیلرز کو لکھے گئے خط میں قیمت میں اضافے کو موجودہ زرمبادلہ کی صورتحال سے منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح تبادلہ کے اثرات کو مزید برداشت کرنا مشکل ہے۔سٹی 1.3 مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.3آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی قیمت میں بالترتیب 60 ہزار اور 65 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 24 لاکھ 49 ہزار اور 26 لاکھ 39ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح سٹی 1.5 مینول ٹرانسمیششن اور 1.5آٹو میٹک ٹرانسمیشن اور سٹی 1.5 ایسپائر مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.5 ایسپائر آٹو ٹرانسمیشن کی قیمت میں70ہزار روپے کا اضافہ جس کے بعد یہ بالترتیب 25 لاکھ 29 ہزار، 26 لاکھ 99 ہزار، 26 لاکھ 99 ہزار اور 28 لاکھ 59 ہزار ہوگئی۔ہنڈا کی بی آر وی مینوئل ٹرانسمیشن، بی آر وی سی وی ٹی اور بی آر وی ایس سی وی ٹی کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے ساتھ بالترتیب 31 لاکھ 59 ہزار، 33 لاکھ 19 ہزار روپے اور 34 لاکھ 79 ہزار روپے طے کی گئی ہے۔