انگلش ٹیم مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے، وسیم خان

634

ڈربی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ” انگلینڈ کی ٹیم مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے”۔

پی سی بی کی پوڈ کاسٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا ہے کہ  قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کو برطانیہ میں بہت مثبت انداز میں لیا جارہا ہے ، ٹور سے پاکستان کو مستقبل میں فائدہ ہوگا۔

وسیم خان نے کہا کہ یہ سوال عام ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  انگلینڈ کے لیے اتنا سب کچھ کیوں کررہا ہے تاہم واضح کرنا چاہتا ہوں کہ انگلینڈ سے کوئی ڈیل کی نا ہی یہ اس سب کے لیے موزوں وقت تھا لیکن حوالے سے بات چیت مستقبل میں انگلش کرکٹ بورڈ سے کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا  پی سی بی صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ورلڈ کرکٹ کے لیے فیصلے کر رہا ہے، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ آئندہ 6 ماہ کرکٹ نہیں کھیلی جاتی تو آئی سی سی کو معاشی نقصان ہوگا۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز معاشی اعتبار سے بھی بہت ضروری ہے، کھیلوں میں یکجہتی کا بہت بڑا حمایتی ہوں۔

چیف ایگزیکٹو نے مزید کہاکہ ہم نے کبھی کھلاڑیوں کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کیا، غیرجانبدارانہ اطلاعات کےمطابق لڑکے انگلینڈ میں انجوائے کررہے ہیں۔