وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو کراچی کے نالوں کی رپورٹ بنانے کی ہدایت

157

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی، کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری بھی شریک تھے،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت کراچی کے مسائل بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں سیلابی صورتحال پر اظہار افسوس کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر سہولت فراہم کریگی، وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ وہ ایم این ڈی ایم اے سے نکا سی
نالے صاف کر کے رپورٹ پیش کریں، وزیراعظم عمران خان نے شہریو ں کے جانی ومالی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل آئین کے ا ٓرٹیکل 140اے سے ہی ممکن ہے مقامی حکومتوں کے بااختیار ہو نے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔