معمولی بارش نے سند ھ اوربلدیاتی حکومت کی نااہلی ظاہر کردی‘فنکشنل لیگ

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کی صدارت میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کا اجلاس فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کراچی شہر کو لاوارث نہیں سمجھا جائے معمولی بارش نے سندھ حکومت اور شہری حکومت کی نااہلی اور کرپشن کو ظاہر کردیا ہے، ابھی تک گھروں اور علاقوں سے برساتی پانی کا اخراج نہیں ہوسکا ہے، جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،سردار عبدالرحیم نے کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیاریاں شروع کردیں اور عوام سے رابطہ رکھا جائے۔