آسٹریلیا چین کے ساتھ اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا، آسٹریلیا کا امریکہ کو جواب

570

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے واشنگٹن میں اپنے آسٹریلیائی ہم منصبوں کے ساتھ دو روزہ میٹنگ منعقد کی جس میں امریکہ کی چین کے ساتھ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اور آسٹریلیائی حکومتی عہیداروں کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں چین کے حوالے سے قواعد پر مبنی عالمی قانون کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

امریکہ نے میٹنگ کے دوران آسٹریلیا کیلئے تعریف کلمات استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک چین کی جنوبی سمندر پر اپنی ملکیت کے دعوے کو چیلنج کریں گے جو پڑوسی ممالک کیلئے بھی خطرہ ہے۔

آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی تمام باتوں سے اتفاق نہیں کرتا۔ اس کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا عالمی قانون کی پاسداری و نظم و ضبط پر یقین رکھتا ہے مگر چین کے ساتھ اس کے تعلقات بہت اہم ہیں۔

آسٹریلیا کے حکومتی نمائندوں نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا چین کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کا آسٹریلیا کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسا اقدام کرے گا جو اس کے ملک کے مفاد سے متضاد ہو۔