باغیوں کے خلاف ترکی سے مدد لینا ناگزیر تھا‘ لیبیا

147

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومتی کونسل کے صدر خالد ا مشری نے کہا ہے کہ مشرقی علاقوں میں غیر قانونی ملیشیا کے حملوں کو پسپا کرنے کے لیے ترکی سے مدد طلب کی گئی ہے۔ مراکش کے دورے کے موقع پر مراکشی وزیر ِ خارجہ ناصر بوریطہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 10 ممالک کی جانب سے حفتر ملیشیا سے تعاون کے بعد طرابلس حکومت ترکی سے مدد لینے پر مجبور ہوئی۔ ان تمام عالمی قوتوں کے سامنے اپنادفاع کرنے کی ہم میں طاقت نہیں تھی۔