ٹنڈوالٰہیار،خواجہ اجمیر کالونی کا ٹرانسفارمربدلنے پر حیسکوکی رشوت طلبی

87

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)خواجہ اجمیر کالونی کے مکین حیسکو واپڈا کے خلاف نیشنل پریس کلب ٹنڈوالٰہیار پہنچ گیے ،حیسکو عملدار ٹرانسفر لگانے کے لیے 60ہزاروپے رشوت طلب کر رہے ،چار دن سے علاقے میں بجلی نہ ہو نے کے سبب شدید گر می کے سبب متعدد افراد بے ہوش ہو چکے ہیں اور پینے کے پانی کی قلت بھی ہو چکی ہے حسیکو کے ظلم سے نجات دلائی جائے۔ ان خیالات کا اظہا ر خواجہ اجمیر کالونی کے درجنوں رہائشیوں ظہیرکشمیری اور شاہد کشمیری کی قیادت میں نیشنل پریس کلب ٹنڈوالٰہیار پر احتجاجی مظاہرہ کر تے ہو ئے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالونی میں بجلی کا ٹرانسفارمر کا جل جانا روز کا معمول بن چکا ہے اور گزشتہ چار روز سے علاقے کا ٹرانسفارمر جل چکاہے حیسکو کے افسران کو شکایات بھی درج کراچکے ہیں لیکن کوئی بھی ہماری فر یاد سننے کو تیا ر نہیں ہے حیسکو کے عملہ بجلی کی بحالی کے لیے 60ہزار روپے رشوت طلب کررہا ہے ، علاقے میں تمام افراد محنت مزدوری کر نے والے ہیں اتنی بڑی رقم کہا سے لے کرآئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہو نے اور شدیدگرمی کے سبب علاقے میں کئی افراد بے ہوش بھی ہو چکے ہیں اور گھروں میں پینے کے پانی کی قلت بھی ہو چکی ہے ہم حکام بالاسے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقے کا 200کلوواٹ کا نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے اور نئے بجلی کے کھمبے بھی لگائے جائیں۔