جھڈو، گاؤں میر لقمان تالپور میں  دس سالہ بچے کو آوارہ کتوں نے جھنجھوڑ ڈالا

86

جھڈو (نمائندہ جسارت) آوارہ کتوں نے دس سالہ بچے کو جھنجھوڑ ڈالا، متاثرہ بچے کو مرکز صحت میں ابتدائی طبی امداد اور ویکسی نیشن کی گئی۔ جھڈو کے نواحی گاؤں میر لقمان تالپور میں دس سالہ بچے اللہ دین ولد محمد اشرف پر آوارہ کتوں نے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ متاثرہ بچے کے سر، گردن اور ٹانگوں کو کتوں نے بری طرح سے نوچا، بچے کو فوری طور مرکز صحت جھڈو منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد اور سگ گزیدگی سے بچائو کی ویکسین بھی لگائی گئی۔ سگ گزیدگی کے مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں۔