میرپورخاص،منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزمان کے ریمانڈ میں دوروز کااضافہ

120

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ایف آئی اے کی جانب سے کروڑ وں روپے کی منی لانڈرنگ اور شہریوں کی حلا ل کی رقم ہڑپ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ہریش کمار کڑیلا میگھواڑ اور ان کے ساتھی چیتن کمار کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کی مزید ریمانڈ کی درخواست پر ملزمان کو مزید دو روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔پانچ روز قبل ایف آئی اے نے میرپورخاص کے قریب لغاری پمپ کے پاس سے گوٹھ عمر بگھیو کے رہائشی ہریش کمار کڑیلا میگھواڑ اور ان کے منیجر چیتن کمار کو کروڑ وں کی منی لارنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا گرفتاری کے بعد مقامی عدالت نے ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈدیا تھاریمانڈ پورا ہونے پر گزشتہ روز ملزمان کو دوبارہ فرسٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاںایف آئی اے کی مزید ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے مزید دو روزہ ریمانڈ پر ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔