جیکب آباد،پولیس شہری کا فون  برآمد کرنے میں ناکام

118

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد سٹی پولیس کے خلاف دکاندار نعمان ملک نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دو ما ہ قبل سٹی تھانے کی حدود راجا جکھرانی کے بنگلے کے سامنے سے موٹر سائیکل سوار نے مجھ سے موبائل فون چھینا جو دوسرے روز گرفتار ہوا تھانے جا کر اس کی شناخت کی اور ملزم نے موبائل فون چھیننے کی واردات تسلیم کی اس کے باوجود سٹی پولیس نے ملزم کو چھوڑ دیا اور مسروقہ موبائل فون تک برآمد نہ کیا جو پیسے جمع کرکے 38ہزار میںخریدا تھا ۔ آئی جی ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔