ڈی ایس پی خانپور غلام رسول پنہور  کو عہدے سے ہٹادیا گیا

137

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے شکارپور ضلع کے ڈی ایس پی خانپور اور ایس ایچ او خانپور کے درمیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تلخ کلامی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی خانپور غلام رسول پنہور کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاکر آر پی او آفس سکھر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران و اہلکار اپنی فرائض احسن طریقے اور خوش اخلاقی سے سرانجام دیں غفلت ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔