فیصل آبادکی شاہرائیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں

82

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر راناعدنان خاں، حلقہ پی پی112کے امیر رائے محمدجاویداقبال،جنرل سیکرٹری محمدطیب،نائب امیرمیاںسہیل انجم،جے آئی یوتھ کے صدر میاںمحمدعمران اوردیگرنے کہاہے کہ فیصل آبادکی معروف شاہرائیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں،جھنگ روڈ،ستیانہ روڈ،سمندری روڈ، سرگودھا روڈ ،جڑانوالہ روڈدوسرے شہروں کو فیصل آبادشہرسے ملاتی ہیں لیکن ان میں پڑے کنواں نماکھڈے اورجگہ جگہ کھڑے پانی نے دیگرشہروںسے آنے والے مسافروں کے لیے سفر کو اذیت بنا دیاہے۔رائے جاویداقبال نے کہاکہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے سٹرکوں کی تعمیرکے لیے فنڈزجاری کیے گئے لیکن ابھی تک کسی بھی سٹرک پر کوئی کام نہیں ہوسکا اوراگرکہیں پر سڑک کی مرمت شروع بھی کی گئی تو ٹھیکیدارسٹرک پر بڑے بڑے پتھرڈال کر رفوچکر ہوگیاجس کے باعث وہ روڈز پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہوگئے ہیں، جڑانوالہ روڈ پرگرڈاسٹیشن کے نزدیک شروع کی جانے والی سٹرک کی مرمت مسافروں اوررہائشیوں کے لیے عذاب بن گئی ہے،7سالوںمیں سٹرک کا 500گزکاٹکرکئی دفعہ بنایاگیالیکن ناقص میٹیریل اورانتظامیہ کی بے پرواہی کے وجہ سے دنوں میں ہی ٹوٹ جاتاہے ،اب سٹرک تعمیرکرنے والوں نے وہاں بڑے بڑے پتھرڈال دیے ہیں اور غائب ہوگئے ہیں سارادن اڑنے والی دھول اورمٹی سے گزرنے والے مسافروںرہائشی دمہ ،سانس سمیت دیگربیماریوںمیں مبتلا ہورہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اپنے ٹھنڈے کمروں یاگاڑیوںمیں بیٹھ کرغریب ہوٹلوں پر چھاپے مارکرپنجاب حکومت کو خوش کررہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر سٹرکوں کی مرمت کی جائے بصورت دیگرجماعت اسلامی ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرے گی۔