کراچی ڈوب چکا، وزیراعظم ریسکیو کیلئے پاک فوج کو بھیجیں

965

کراچی: تحریک انصاف نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیربلدیات دو دن میں سب سے نالائق اور ناکام وزیر ثابت ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان  کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات دو دن میں سب سے نالائق اور ناکام وزیر ثابت ہوئے ہیں،کراچی ڈوب چکا ناصر شاہ کی زبان پر سب اچھا ہے کا رٹا لگا ہوا ہے، ناصر شاہ کو نالوں اور گٹر نالوں کے پیسے ہضم کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب اچھا ہے کی رٹ لگانے والے حکمران کراچی دشمنی کا فرض ادا کررہے ہیں، سندھ حکومت کی کراچی دشمن پالیسی عوام کے سامنے آچکی ہے۔

خرم شیر زمان نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیں اور پاک فوج کو کراچی میں ریسکیو کی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کراچی کے شہریوں کو بچانے کے لیے آگے آئے۔