ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے عارضےمیں مبتلا

630

کراچی: جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں آنتوں کے کینسر کا عارضہ ہوگیا ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیموتھیراپی کا آغاز کردیا ہے تاہم بیماری کے باوجود وہ اس وقت اپنے اسپتال کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹر سیمی نے عوام الناس سےجلد صحت یابی کے کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔