بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے بہتر  انتظامات کو یقینی بنائیں، محمد عباس بلوچ

106

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے واسا کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری مون سون کے موسم میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں نالوں کی صفائی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ بعد ازاں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے ڈی سی حیدرآباد فواد غفار سومرو کے ہمراہ واسا کے مختلف پمپنگ اسٹیشنز اور فسادی واہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں نکاسی آب کی مشینری کا جائزہ لیا۔