ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

826

اسلام آباد: ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس آج بعد نمازِ عصر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔

جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں پیر 20 جولائی 29 ذی القعدہ کو کہیں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی، جمعرات 30 جولائی کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی 31جولائی جمعہ کو منائی جائے گی۔

سعودی عدالت عظمیٰ نے تمام شہریوں سے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

ادھر مصری دارالافتا نے کہا ہے کہ ذی الحجہ کے چاند کے سلسلے میں سعودی عرب میں رویت ہلال کے فیصلے کی پیروی کی جائے گی۔