سینیٹ اجلاس میں مسلم فیملی قانون میں ترمیم کابل پیش

820

اسلام آباد: مسلم فیملی قانون میں ترمیم کا بل سینیٹر رخسانہ زبیر نے سینیٹ کے اجلاس  میں پیش کیاگیا،جس میں شادی کو 30دن کے اندر نکاح رجسٹرار کو رپورٹ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں پیش ہونے والے بل میں کہا گیا ہے کہ شادی کو 30دن کے اندررجسٹر نہ کرانے پر ایک سال تک قید اور 10ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

بل میں مزید کہا ہے کہ نکاح رجسٹرار میاں بیوی کے بیانات ریکارڈ کرے گااور نکاح کارڈ جاری کرے گا، نکاح رجسٹرار شادی کا اندراج یونین کونسل میں رپورٹ کرے گا۔

سینیٹر رخسانہ زبیر نے بل کے اغراض مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت سی شادیوں کا اندراج نہیں ہوتا،جس کی وجہ سے خواتین کو مردوں سے دھوکے کا خطرہ  رہتا ہے، اندراج کا عمل اتنا کمزور ہے کہ اس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، مرد دوسری شادی کے لیے اس تکنیکی خرابی کا فائدہ اٹھاتے ہیں،سیاسی حلقوں میں شادی سے انکار دیکھا گیا ہے۔