‘فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی ہوگی’

577

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ آ ئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بیج نے سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کرتے  ہوئے کہا کہ آپ کو وقت دیتے ہیں، آیندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں، اگلی تاریخ میں تمام جواب جمع کرائے جائیں۔

سماعت میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے اظہار برہمی کیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا  کہ آ ئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈ کی نااہلی سے  متعلق درخواست 10 اگست تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر فریقین کو حاضری لازمی بنانے کی ہدایت کردی۔