وزیر اعظم آج دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا دورہ کریں گے

874

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا دورہ کریں گے۔ ڈیم کے تعمیراتی کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی ساتھ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو بھاشا ڈیم پر بریفنگ دی جائے گی۔

بھاشاڈیم میں مجموعی طور پر 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔ منصوبے سے 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اضافی زمین سیراب ہوگی۔

منصوبے سے 4 ہزار 500 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ بجلی مہیا ہوسکے گی۔

پن بجلی گھروں کی سالانہ پیداوار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پانی کا ذخیرہ، سیلاب سے بچاؤ اور کم لاگت پن بجلی بھی منصوبے کے مقاصد شامل ہے۔