غیر ملکی طلبہ کی ملک بدری، ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا

401

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے غیر ملکی طلبہ کو ملک بدر کرنے کے اپنے فیصلے سے رجوع کرلیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اُن غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کے فیصلے سے دستبردار ہوگئے ہے جن کی تعلیمی سرگرمیاں کورونا کے باعث مکمل طور پر آن لائن ہوچکی ہیں۔

غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کی اس پالیسی سے ٹرمپ انتظامیہ کا یہ یوٹرن اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی یونیورسٹیوں کی جانب سے مقدمات اور تعلیمی ماہرین نے حکومت کے اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 6 جولائی کو امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ غیر ملکی طلبا جن کی کلاسیں مکمل طور پر آن لائن ہو چکی ہیں ان کا ملک میں رہنا غیر قانونی قرار پائے گا جس پر امریکہ کی متعدد یونیورسٹیوں بشمول  ہارورڈ نے اس اعلان پر حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا تھا۔