‘ دیامیربھاشاڈیم پرموبلائزیشن تاریخی سنگ میل ہے’

354

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دیامیربھاشاڈیم پرموبلائزیشن تاریخی سنگ میل ہے جس سے چونسٹھ لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ ہوسکےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم آج میگا منصوبے پر کام کا آغاز کریں گےدیامیربھاشاڈیم پرموبلائزیشن تاریخی سنگ میل ہے جس سے چونسٹھ لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ ہوسکےگا جب کہ دیامیربھاشاڈیم سے12لاکھ ایکڑزمین سیراب ہوسکےگی۔

چیئرمین سی پی اتھارٹی نے بتایا کہ منصوبے سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی مل سکے گی، سیمنٹ اور اسٹیل کی صنعتوں کو ترقی ملے گی جب کہ منصوبے سے 16ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔

ووزیراعظم عمران خان آج دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا دورہ کریں گے۔ ڈیم کے تعمیراتی کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیں گے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی ساتھ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو بھاشا ڈیم پر بریفنگ دی جائے گی۔

پن بجلی گھروں کی سالانہ پیداوار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پانی کا ذخیرہ، سیلاب سے بچاؤ اور کم لاگت پن بجلی بھی منصوبے کے مقاصد شامل ہے۔