نیپرا کے الیکٹرک کی اضافی بلنگ کی تحقیقات کرے‘ گورنر سندھ

192

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک کی بڑھتی ہوئی اضافی بلنگ کی شکایات کے بعد نپیرا سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں اووربلنگ کی بڑھتی شکایات کے پیش نظر گورنر ہائوس کی جانب سے چیئرمین نیپر کو خط ارسال کیا گیاہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے حوالے شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، عام عادمی کیلئے بجلی کا بل ایک ڈرائونے خواب کی طرح ہوگیا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ کے الیکٹرک لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے لوگوں سے ادائیگی کا مطالبہ کرتی ہے،گھریلو صارفین کے علاوہ صنعتی اور کمرشل صارفین نے بھی اوور بلنگ کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہے۔گورنر ہائوس کی جانب سے نیپرا چیئرمین کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف موصول ہونے والی تمام شکایات کی تحقیقات کی اشد ضرورت ہے، اوور بلنگ کی شکایتوں کے معاملے پر کے الیکٹرک کا آڈٹ کیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اوور بلنگ کے حوالے سے جس صارف کی شکایت جائز ہو اسے اضافی وصول کیے جانے والے پیسے واپس کیے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیپرا موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری احکامات جاری کرے۔