وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

333

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں عیدالاضحیٰ پر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ جب کہ کابینہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دے گی۔

کابینہ پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دے گی۔

تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔