محسن شاہ نوازرانجھا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت27جولائی تک ملتوی

194

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر کے نیب سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے محسن شاہ نواز رانجھا کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شکایت اور دیگر دستاویزات فراہم کیے بغیر نیب طلبی کے نوٹس جاری کر رہا ہے ،متعدد درخواستیں دینے کے باوجود لگائے گئے الزامات سے متعلق بھی نہیں بتایا جا رہا،نیب غیر قانونی طور آمدن سے زاید اثاثوں کے کیس میں بار بار طلب کر رہا ہے،تمام اثاثے ڈیکلیئر کر چکا ہوں اور نیب کے پاس مکمل ریکارڈ بھی موجود ہے۔