سپر ہائی وے پر رینجرز موبائل الٹ گئی،3 اہلکار جاں بحق،3 زخمی

334

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سپر ہائی وے پر رینجرز موبائل ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں انسپکٹرسمیت 3 رینجرز اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی نزد ایدھی ولیج کے قریب پیر کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب رینجرز کی موبائل ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں الٹ گئی،جس کے نتیجے میں اس میں سوار6 رینجرز اہلکار شدید زخمی ہوئے،اطلاع ملنے پر پولیس ،رینجرزاور ایدھی کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور قریبی اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او گڈا پ سٹی نعمت بھٹی کے مطابق مذکورہ حادثے کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رینجرز کے انسپکٹر عبدالرزاق ،حوالدرسہیل اکرم اور سپاہی حمزہ جاںبحق اور تین اہلکاروافسران سب انسپکٹر مرتضیٰ، لائنس نائیک گل خان اور ڈرائیور مشتاق زخمی ہوئے،ایس ایچ او کے مطابق رینجرز موبائل حیدرآباد سے کراچی سپرہائی وے پر واقع رینجرز ہیڈ کوارٹر آرہی تھی جہاں انہیں شوٹنگ ایریا جانا تھا،حادثے میں جاں بحق اور زخمی افسران واہلکاروں کا تعلق انڈس رینجرز 35 ونگ سے بتایا جاتا ہے،تاہم کارروائی کے بعد تینوں افسران واہلکاروں کی لاشیں رینجرز حکام کے حوالے کردی گئی ہیں،جبکہ زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔