ـ5سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کاملزم گرفتار، مقدمہ درج

324

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گڈاپ سٹی پولیس نے 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق بچی کے والد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا،پولیس کاکہناہے کہ ملزم بچی کا پڑوسی ہے،بچی کے والد کے مطابق ملزم اس کی بیٹی کو دکان کے چیز دلانے کے بہانے ند ی کے قریب جھاڑیوں میں لے گیااور اسکے ساتھ زیادتی کی،پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔