خوراک و غذائیت سے متلعق مفروضے اور ان کی تردید

613

1) انڈہ اور کولیسٹرول

یہ بات آپ نے یقیناً سنی ہوگی کہ انڈوں میں کولیسٹرول پایا جاتا ہے، اس لیے ان سے امراضِ قلب کا خطرہ رہتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انڈوں میں کولیسٹرول تو ہوتا ہے مگر یہ dietary cholesterol کہلاتا ہے۔ دل کے لیے خطرناک بننے والا blood cholesterol ہوتا ہے جو انڈوں میں بالکل نہیں پایا جاتا ۔اس لیے انڈوں سے دل کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ یہ صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

2) گائے کا گوشت میں چکنائی کی مقدار

کہا جاتا ہے کہ گائے کے گوشت سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ اس میں چکنائی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے ٹھیک نہیں۔ بات کسی حد تک درست ہے مگر چکنائی نکال کر گائے کا گوشت استعمال کیا جائے تو یہ نقصان کے بجائے صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اس لیے کہ اس میں پروٹین ، امینو ایسڈز اور ایسے وٹامنز ہوتے ہیں جو ہمارے پٹھوں کے ٹشوز کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

3) کاربوہائڈریٹس اور چکنائی کا ایک ساتھ استعمال

کاربوہائڈریٹس اور چکنائی کو ایک ساتھ استعمال نہیں کرنا چاہئیے، یہ بھی ایک غلط فہمی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ کاربوہائیڈریٹس اور چکنائی کے ساتھ خوراک میں پروٹین کو بھی شامل رکھنا چاہئے۔ ان تینوں کے ملاپ سے اچھی غذائیت حاصل ہوتی ہے ۔ یہ تینوں چیزیں مجموعی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ اس سے موٹاپے کا بھی خطرہ نہیں رہتا۔

4) گلوٹین فری خوراک سے وزن میں کمی

کچھ لوگوں کا خیال ہے گلوٹین سے ہاتھ روک کر وہ راتوں رات اپنا وزن گھٹا لیں گے، ایسا نہیں ہے۔ گلوٹین کے ساتھ آپ کو ڈبہ بند خوراک(processed foods)، فاسٹ فوڈز اور ہائی کیلیوریز والی خوراک سے بھی دور رہنا ہوگا۔ اسی صورت میں آپ کا وزن کم ہوسکت اہے۔

5) پھل اور سبزیوں سے وزن میں کمی

جدید تحقیق نے اس آزمودہ نسخے کو بھی وزن کم کرنے کا ایک غیر موثر طریقہ قرار دیا ہے۔ نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی ڈائٹ سے وزن کی کمی پر ذرہ برابر بھی اثر نہیں ہوتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے آپ کو خوراک میں کیلوریز کی مقدار گھٹانا ہوتی ہے ۔ اگرخوراک میں آپ کی نظر کیلوریز پر نہیں تو آپ چاہیں جتنے چاہیں پھل اور سبزیاں کھائیں، وزن کم نہیں ہوگا۔