چینی رپورٹ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

461

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی رپورٹ کیس پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین کے مطابق منتخب حکومت اپنے اقدامات پر عوام کو جوابدہ ہےاگر درخواست گزار کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوں تو عدالت مداخلت کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 35 صفحات پر مشتمل چینی کیس کا فیصلہ جاری کردیا جس میں چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نےشوگرملزمالکان کی درخواست مستردکرنےکی وجوہات جاری کی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلےمیں قرار دیا ہے کہ عدالت ایگزیکٹوکے معمول کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرتی ہے کہ آئین کے مطابق منتخب حکومت اپنے اقدامات پر عوام کو جوابدہ ہےاگر درخواست گزار کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوں تو عدالت مداخلت کرسکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چینی کیس میں حکومت کو عوام کی پریشانی دور کرنے کیلیے اقدامات کی اجازت دی جاتی ہے،عدالتی مداخلت سے عوام کی پریشانی دور کرنے کے اقدامات میں تاخیر ہوگی۔