آسی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، کون سی ٹیم کس نمبر پر

755

دبئی: ویسٹ انڈیزنے کورونا وائرس کی وبا کے پہلے کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آسی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ اپنا کھاتہ کھول لیا۔

دورہ انگلینڈ سے قبل کالی آندھی بغیر کسی پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر براجمان تھی  تاہم ساؤتھمپٹن ٹیسٹ جیتنے کے بعد اس کو 40 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں  جبکہ اس نے درجہ ترقی بھی حاصل کرلی ہے ، ویسٹ انڈیز نے پروٹیزکو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ اس کے انگلینڈ کے خلاف ابھی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز باقی ہے۔

LIVE Score England vs West Indies 1st Test, Day 4 Southampton ...

بھارتی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پرہے، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کا رینکنگ میں پانچویں نمبر ہے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کورونا وائرس سے قبل مارچ کے مہینے میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرکے تین ایک درجہ ترقی حاصل کرلی تھی اور یوں کیوی ٹیم تین درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

بھارتی ٹیم 7 ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارت نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل سات فتوحات حاصل کی تھیں تاہم رواں سال مارچ کے مہینے میں اس کو کیویز کے ہاتھوں دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یوں بھارتی ٹیم کی مسلسل فتوحات کے تسلسل کو بھی کیوی ٹیم نے توڑ دیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچز جیتے، دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کیویز ٹیم اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس کو  3 میچوں میں فتح حاصل ہوئی جبکہ 4 میچوں میں شکست انکا مقدر بنی ۔

کیوی ٹیم 180 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ کی ٹیم 9 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 146 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان کی ٹیم 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، سری لنکن ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھوں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اسکے 40 پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 24 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

بنگلا دیش کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے،بنگال ٹائیگرز تحال کوئی میچ نہیں جیت سکے اور وہ نویں نمبر پر ہیں۔