سہون، پولیس موبائل الٹنے سے 7 اہلکار زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

129

سہون (نمائندہ جسارت) سہون کے قریب لکی شاہ صدر کے مقام پر انڈس ہائی پر تیز رفتار پولیس موبائل وین ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، 7 اہلکار شدید زخمی ایک کی حالت نازک۔ سہون کے قریب لکیر شاہ صدر کے مقام پر انڈس ہائی وے پر تیز رفتار پولیس موبائل وین ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کی وجہ سے کانسٹیبل سمیت 7 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں صالحین رند، لیاقت چھٹو، پرویز پنہور، برکت ڈیتھو، واحد میمن اور ہیڈسیٹ کانسٹیبل ریاض ملاح شامل ہیں، جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپی کے تحت وین سے نکال کر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سہون منتقل کیا۔ ایک اہلکار واحد بخش میمن کی حالت تشویشناک ہونے کی باعث حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔