ٹنڈو آدم، معذور خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار

204

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) معذور خاتون کے ساتھ تین ملزمان کی جنسی زیادتی کی کوشش، شور مچانے پر ملزمان کا خاتون پر تشدد، ملزم گرفتار، بااثر شخص کی مداخلت پر رہا۔ جوہر آباد محمدی ٹاؤن کی رہائشی 27 سالہ معذور خاتون فرزانہ اہلیہ رحمن عباسی کے گھر تین ملزمان نے داخل ہو کر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کی چیخ و پکار پر علاقہ مکینوں نے ایک ملزم شکیل عباسی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم ندیم قریشی کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم منور قریشی کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بجائے مبینہ رشوت کے عوض با اثر افراد کی مداخلت پر آزاد کردیا۔ واضح رہے کہ شکیل عباسی پہلے بھی ایسے مقدمات میں ملوث رہا ہے جبکہ حال ہی میں بچے سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں جیل سے آزاد ہوا ہے۔ سماجی تنظیموں نے حکام بالا سے ایسے ملزمان کیخلاف عملی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔