کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کی ذمےداری پی ایس او پر ڈال دی

676

کراچی : کے الیکٹرک نے  کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمےداری پی ایس او پر ڈال دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنس آئل کی درآمد پر عائد پابندی کراچی میں لوڈشیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بنی ، حکومت نے فرنس آئل کی درآمد پر پابندی لگا رکھی تھی جو گزشتہ ماہ جون میں ہٹائی گئی۔

 پی ایس او اور وزارات توانائی کی طرف سے کے الیکٹرک کی فرنس آئل کی درخواست کو سنجیدہ نہ لیا گیا، جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا۔

کے الیکٹرک نے فرنس آئل  کے لیے جنوری ہی میں جون کے لیے پی ایس او کو لکھ دیا تھا،جنوری میں کے الیکٹرک نے پی ایس او کو بتایا کہ جون میں ایک لاکھ 20ہزار ٹن فرنس آئل درکار ہوگا۔

پی ایس او نے اپریل میں فرنس آئل کی اس طلب کے لیے کے الیکٹرک سے دوبارہ تصدیق کی، اس کے بعد پی ایس او نے ایک بار پھر مئی میں مذکورہ فرنس آئل کی طلب کی تصدیق کے لیے تحریری طور پر لکھ کر پوچھا تھا۔

اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی نے 20 جو ن کو فرنس آئل کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی، فرنس آئل کی درآمد پر باضابطہ پابندی جون کے آخر  میں ختم ہوئی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جون کے لیے طلب بڑھا کر ایک لاکھ 30ہزار ٹن بتائی گئی،2جون کو پی ایس او نے کے الیکٹرک کو جواب دیا کہ یہ ممکن نہیں،اگر مقامی ریفائنریز کے پاس فرنس آئل نہیں تھا تو پی ایس او یا وفاقی حکومت کے الیکٹرک بروقت آگاہ کرتے۔