کورونا کے مشکوک مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنے میں کئی کئی روز کی تاخیر

172

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت میرپور خاص کی جانب سے کورونا کے مشکوک مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹ آنے میں کئی کئی روز کی تاخیر، متعدد مریضوں کی وفات کے بعد رپورٹ جاری کی جا رہی ہیں مریضوں کی وفات کا سبب کورونا ظاہر کیا جاتا ہے جبکہ رپورٹ منفی آتی ہیں میرپورخاص میں کرونا کے مزید 63 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے،کل مریضوں کی تعداد747 ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت میرپورخاس کی جانب سے کورونا کے مشکوک مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ فوری طور پر جاری نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے ورثاء کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور مریضوں کی وفات کے بعد کورونا ٹیسٹ رپورٹ ورثا کو موصول ہو تی ہے شہر میں اکثر مریض ایسے فوت ہوئے ہیں جن کی موت کا سبب کورونا بتایا گیا لیکن جب کئی دن بعد ان کی رپورٹ ملی تو وہ نگیٹیو تھی میرپورخاص میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے شہر میں حکومت کی جانب سے جا ری کردہ ایس او پیز پر کوئی عمل نہیں کرر ہا ہے جس کی وجہ سے کورورنا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز میرپورخاص ضلع میں مزید 63 کورونا کے کیسز مثبت آگئے جس کے بعد ضلعی بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 747 ہوگئی، ان میں سے 321 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ضلع بھر میں چھے مریضوں کا کورونا کے باعث انتقال ہوگیا ہے اور 420 مریضوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے میرپورخاص میں کورونا کے مشکوک مریضوں کے کم ٹیسٹ کرنے کے باوجود میرپورخاص میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔