جیکب آباد، پولیس نے قاتلوں کے بجائے احتجاج کرنے والے بچوں اور خواتین کو گرفتار کرلیا

181

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) مقتول اسلم شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثا سراپا احتجاج، پولیس نے قاتلوں کے بجائے احتجاج کرنے والے بچوں اور خواتین کو گرفتار کرلیا ۔ جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں گھاس منڈی کے قریب اسلم شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثا کی جانب سے چھٹے روز بھی سید برادری کی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔