بدین کے24نجی اسپتالوںکو اتوار کے روزبند رکھنے کا حکم

159

بدین(نمائندہ جسارت)بدین نجی اسپتالوں اور کلینکس پر ایس او پیز کو نظرانداز کرنے اور اتوار کہ روز معمول سے زائد رش ہونے پر ضلع انتظامیہ نے ضلع بھر میں 24 نجی ہسپتالوں کو اتوار کہ روز بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بدین نے محکمہ صحت کی رپورٹ پر ضلع بدین کے مختلف شہروں بدین ماتلی ٹنڈوباگو اور گولارچی کے 24 نجی اسپتالوں کو اتوار کے روز بند رکھنے کا تحریری حکم
نامہ جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کومحکمہ صحت کی جانب سے دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدین شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف بڑے نجی اسپتالوں میں اتوار کے روز کراچی اور حیدرآباد سے آنے والے مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹروں کی وجہ سے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے افراد اور مختلف ادویات بنانے والی کمپنیوں کے سیلز مین کی بہت بڑی تعداد کی آمد کی وجہ سے رش کے علاوہ ایس او پیز کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ اور سفارش پر 24نجی اسپتالوں کو اتوار کے روز بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیاجبکہ نجی اسپتالوں کی انتظامیہ نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پسند اور نہ پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص نجی اسپتالوں پر ایک روزہ بندش عائد کی ہے۔