قطر ائیرویز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

683

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سےپاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا،نئی ٹریول ایڈوائزری جاری میں مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی ایئرلائن قطر ائیرویز نے 13جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنیکااعلان کردیا، ائیر لائنز نے اس سلسلے میں نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی، جس کے تحت مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

قطر ائیرویز کی نئی ٹریول ایڈ وائزری کے مطابق مسافروں کے لیے پرواز سے 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

قطر ایئرویز نےاس سلسلے میں چار لیبارٹریز کا انتخاب کیا ہے  جن کیٹیسٹ قابل قبول ہوں گے، تاہم 12سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے ۔متعلقہ لیبارٹریز مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹس براہِ راست قطر ائیرویز کو بھجوائیں گی جبکہ مسافر وں کو بھی اپنا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ ساتھ رکھنا ہوگی۔