پاکستان: کورونا کے 15 لاکھ سے زائد ٹیسٹ،مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے متجاوز

342

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار599 جبکہ 5,058 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 900 ، پنجاب میں 85,261 ،بلوچستان میں 11,099 خیبرپختونخواہ 29,406، گلگت بلتستان میں 1,619، اسلام آباد میں 13,829 اور آزاد کشمیر میں 1,485 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,677 پنجاب میں 1,972، خیبرپختونخوا میں 1,063 ، بلوچستان میں 125، اسلام آباد 146، گلگت بلتستان 34 اورآزاد کشمیر 41 اموات ہوئیں جبکہ 1 لاکھ 49 ہزار 92 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار 255  ٹیسٹ کے دوران 2,751 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 75 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 420 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 38 لاکھ 7  ہزار 826 افراد متاثر، 5 لاکھ 57 ہزار 405 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 71 لاکھ 87 ہزار 447 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔