کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے،حافظ نعیم الرحمان

519

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن کے الیکٹرک کونوٹس تک نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جبکہ حکومت کے الیکٹرک کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پرہماری بات نہیں سنی جارہی اس لیے ہم دھرنے دیں گے۔