بولیویا کی خاتون صدر کورونا کا شکار ہوگئیں

437

بولیویا کی خاتون عبوری صدر جینئین آنیز بھی کورونا وائرس کے مریض میں مبتلا ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عبوری صدر جینئین آنیز نے اپنے ٹوئٹر پر جاری کردہ وڈیو پیغام میں تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔

جینئین آنیز نے کہا کہ “میرا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے، میں نارمل محسوس کر رہی ہوں اور 14 روز کے لیے آئسولیشن میں اُمور انجام دوں گی”۔

دوسری جانب بولیویا کے وزیرِ صحت، سنٹرل بینک کے سربراہ اور صدر انتظامیہ کے سربراہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

نومبر 2019 میں بولیویا کے متنازعہ صدر کی معزولی کے بعد اقتدار جینئین آنیز سنبھالا تھا۔ جینئین آنیز عبوری صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

بولیویا میں 44 ہزار 113 افراد کورونا وائرس کے مریض میں مبتلا ہیں جب کہ 1638 اموات ہوچکی ہیں۔