لاک ڈاؤن کی بدولت کورونا کیسز میں کمی آئی: گورنر پنجاب

385

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی بدولت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عید پر عوام کو بےحدا حتیاط کی ضرورت ہے، احتیاطی تدابیر نہ اختیار کیں تو مویشی منڈیوں سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں، چیلنجز بہت زیادہ ہیں۔