سندھ حکومت :جے آئی ٹیز عام کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست واپس لینے کافیصلہ

134

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے عذیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹیز پبلک کرنے کے عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں دار درخواست کو واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع کرادیا،جس میں کہا گیا ہے کہ علی زیدی نے اسمبلی فلور پر صوبائی حکومت کے خلاف سنگین الزامات لگائے تھے اور علی زیدی کے جواب میں سندھ حکومت نے تینوں جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ جے آئی ٹیز پبلک نہ کرنے کا مقصد زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونا ہوتا ہے تاہم اب صوبائی حکومت کی جانب سے جے آئی ٹیز پبلک کردی گئیں ہیں اس لیے درخواست واپس کردی جائے، واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹیز پبلک کرنے سے متعلق کی سماعت آج مقرر ہے۔