ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کا مین کورنگی کاز وے ودیگر علاقوں کا دورہ

161

کراچی(اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے مین کورنگی کاز وے ،ای بی ایم کاز وے سمیت ملیر بند و ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دورہ کے موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ انجینئرز کو کازوے میں موجود کلہوڑ کی صفائی و ستھرائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈائریکٹر جنرل آصف اکرام نے کہا کہ ملیر ندی کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی و ستھرائی کے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ بارشوں کے دوران ملیر ندی سے پانی اطراف کی بستیوں میں داخل نہ ہو۔